احباب کو رنجیدہ کرونگا نہ بتا کر
ایام مظالم میں جو گزرے ہے مشاکل
الله کے دین کے لئے تکلیف و اذیت
تذلیل نہیں فخر ہے ائے نیک خصایل
مجکو ہے یقین حق کا سر انجام علو ہے
دو روز اگر زور دیکھاتے ہے اباطل
مغرور غلط طرز سیاست ہے جہاں میں
تلوار سے ہو تا ہے کہا حل مسائل
جانباز ہے ہم مارکے یا مرکے ہٹیں گے
میدان میں آئے تو کچھ کرکے جائیں گے
اک اک فدا کار ہے سو سو پہ بھی بھاری
اس کثرت اعداء سے نہ ڈرکے جائیں گے